ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے گزشتہ روزٹیچنگ ہسپتال خضدار میں مریضوں کے لواحقین کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سزا نہ دی گئی تو خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں او پی ڈی سروسزکا بائیکاٹ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام 8 بجے ٹریفک حادثہ کے دو مریض انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال لائے گئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور سٹاف نے فورا ابتدائی علاج شروع کر دیا اور انہیں کراچی اور کوئٹہ ریفر کردیا مگر سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ایک مریض دم توڑ گیا، بعد میں مشتعل لواحقین نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرکے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔
ترجمان نے کہا ہم ہسپتال انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر خضدار اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے اور ہسپتال کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک پی ایم اے خضدار اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان خضدار مشترکہ طور پر ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں او پی ڈی سروسز سے بائکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
انکا کہنا ہے متعلقہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو سخت احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.