بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کان میں حادثے کے دوران 3 کانکن جاں بحق ہوگئے جبکہ پھنسے ہوئے 4 کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق طورغر کے علاقے میں کان بیٹھ جانے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے باعث کان میں موجود 7 کانکن پھنس گئے، کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 3 کانکنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ 4 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔
ڈی سی ہرنائی کے مطابق کان میں آگ بھڑکنے اور زہریلی گیس بھر جانے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے، جاں بحق کانکنوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران کوئلے کی کان میں پیش آنے حادثات میں اب تک 18 کان کن جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.