ہرنائی ۔ضلع زیارت مانگی کی حدودمیں نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی شاہرگ کھوسٹ کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کی اور کوئلہ سے لوڈایک درجن کے قریب ٹرکوں کو جلاکرناکارہ کردیا۔
جبکہ کوئٹہ سے ہرنائی جارہے ڈپٹی کمشنر کے قافلے پرمسلح افرادنے فائرنگ کردی ،تاہم ڈی سی ہرنائی اور انکا عملہ محفوظ رہا۔
واقعہ کے خلاف ہرنائی ، شاہرگ، کھوسٹ میں عوام، سیاسی جماعتوں، ٹرانسپورٹروں، کوئل مائینز اونرز نے شاہرگ کے مقام پر احتجاجاَشاہراہ بندکرکے شاہرگ بازار میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی اور شاہرگ بازار میں احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.