ڈپٹی کمشنر کیچ اورنگزیب بادینی کی صدارت میں گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج کے بند ہاسٹل کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوا ۔
اس موقع پر پرنسپل عطاء شاد ڈگری کالج تربت پروفیسر اکبر علی بلوچ کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں ہاسٹل کے روزمرہ کے انتظامی معاملات کے علاوہ بجلی ، پانی اور طلبہ کو کمروں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے ۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے گورنمنٹ عطاء شاد ڈگری کالج تربت کے ہاسٹل میں وارڈن کی خالی آسامی کو بہت جلد پر کرانے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت کی یقین دہائی کرائی گئی ۔
دریں اثناء آنے والے وقتوں میں دور دراز علاقوں سے کالج کے ہاسٹل میں متوقع طور پر رہاش پزیر طلباء کی تعداد اور وہاں پر دیگر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے بھی غور خوض کیا گیا ۔
علاوہ ازیں اجلاس کے دوران کالج کے ہاسٹل میں طلباء کو سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.