اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع گوادر کے لئے کروڑوں روپے کے ہوم سولرز ٹینڈرز ہونے کے باوجود مستحقین میں تقسیم نہ ہو سکے ، تقریباً بارہ کروڑ گیارہ لاکھ روپے زائد لاگت سے سولرز رواں ماہ مستحقین کو تقسیم کرنے تھے متعلقہ ادارہ اور ٹھیکیدار کی خاموشی سے مستحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی2022ءکو کھلنے والی ٹینڈر ورک کی وقت کا حد 30 جون 2023ءہے۔
تفصیلات کے مطابق اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے ضلع گوادر کےلئے کروڑوں روپے کے ہوم سولرز ٹھیکہ و ٹینڈر ہوئے سات مہینہ گزرنے کے باوجود سولر کی ضلع بھر میں ہوم انسٹالیشن نہ ہوسکی جس کے سبب لوگوں میں منصوبے کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ متعلقہ منصوبہ کرپشن کی نظر نہ ہوگیا ہو، کروڑوں روپے لاگت کا ٹھیکہ 26-12-2022 کو M/S میر شاہو کنسٹرکشن گروپ گورنمنٹ کنٹریکٹر کو دیا گیا جس کی وقت کی حد 30 جون 2023ءہے اور مجوزہ مدت کے اندر انسٹالیشن کا کام مکمل کرنا تھا مگر تاحال ضلع بھر کے دیئی علاقوں کے مکین سولرز سے محروم ہیں، 26, 12 , 2022 کو ا ±ربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارنمنٹ بلوچستان کی جانب سے مجموعی طور پر کلانچ، جیونی اور پسنی کےلیے 121187109 بارہ کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد لاگت سے ٹینڈر و ٹھیکہ ہونے والے ہوم سولرز اسکیم سات مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک مستحقین تک نہیں پہنچ سکے۔
تین ٹینڈروں کا ٹھیکہ ایک ہی ٹھیکیدار کو سونپ دیے گئے تھے جن میں کلانچ کےلئے مبلغ 50494968 لاگت کا ہوم سولرز اسکیم، تحصیل جیونی کےلئے بھی 50494968 اور پسنی کےلئے 20197173 روپے لاگت رکھا گیا تھا جوکہ مجموعی طور پر یہ رقم بارہ کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد بنتی ہے سات مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک سولرز مستحقین تک نہیں پہنچ پاسکے۔ واضح رہے کہ 30 جون 2023ءمذکورہ ٹھیکے کا ٹائم لمٹ ہے یعنی 30 جون سے پہلے یہ سولرز تقسیم ہونے تھے ٹائم تو گزر گیا مگر ایک بھی سولر اب تک انسٹال نہ ہوسکا، دیئی و شہری علاقوں کے مکینوں کا اعلی حکام سے ایکشن لینے کی اپیل ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.