گوادر میں شٹر ڈاؤن و مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ، پولیس نے 8 افرا کو گرفتار کر لیا
گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوا۔ میرین ڈائیو پر مشعل مظاہرین اور پولیس کے مابین آنکھ مچولی جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 8 افراد کوگرفتار کر لیا، گوادر سمیت پسنی، اورماڑہ میں تمام موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس مکمل معطل ہیں جبکہ پسنی پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے دھرنا دیکر مین شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کرادی ہے۔
دوسری جانب اور ماڑہ شہر سے ،زیرو پوائنٹ، 6 کلو میٹر تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.