گوادر میں بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف مکران کوسٹل ہائی وے بلاک۔ شنکانی در کے مکینوں نے رکاوٹیں ڈال کر سڑک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا۔
اس موقع پر مظاہر ین کا کہنا تھا کہ اس شدید گرمی میں گوادر میں بجلی کی طویل بندش سے لوگ اذیت میں مبتلا ہیں، کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گوادر میں بجلی کی طویل بندش کا خاتمہ کیا جائے۔
شاہراہ کی بندش سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.