کوئٹہ:
بی این پی کے مرکزی رہنماو رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی، نفسیاتی، ثقافتی و قومی تشخص کو مدنظر رکھتے ہوئےگوادرائیرپورٹ کو ساحل بلوچ کے تاریخی محافظ لیجنڈری حمل جیئند کلمتی کے نام سے منسوب کرنا چاہیے،پاکستان کے رہنماؤں کے نام سے ملک بھر میں ادارے، شاہراہیں، عمارات کثیر تعداد میں منسوب ہیں۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کرنے کی قرارداد کی منظوری دیدی۔
منگل کو قومی اسمبلی میں رانا قاسم نون نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون سے منسوب کیا جائے جس کی ایوان نے منظوری دیدی تھی ۔
واضح رہے اس خبرکے آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس حوالے مباحثے جاری ہیں،فیروزخان نون جوکہ پاکستان کے ایک سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں ان سے گوادرکی نئی تعمیرشدہ ایئرپورٹ کےنام کومنسوب کرنے کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے اسے نوآبادیاتی پالیسی کاتسلسل قراردیاجارا ہے،اورمختلف ٹوئٹرہینڈل سے بلوچ سیاسی،سماجی اورادبی وثقافتی شخصیات کے ناموں کوگوادرایئرپورٹ سے منسوب کرنے کے مطالبے کئے جارہے ہیں۔
جبکہ دانشورانہ حلقوں کے مطابق ایئرپورٹ کے اسٹریٹیجیکل استعمال سمیت دگرمسائل سے مکمل چشم پوشی اختیارکی جارہی ہے جوکہ آنے والے وقتوں میں اس ریجن میں چائناکے اثرورسوخ میں تکنیکی وحربی طورپراضافے کاسبب بنیں گے اورجس سے خطے میں مزیدانتشارپھیلے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.