گوادر کےضلع بھر کے نوجوانوں میں مایوسی ، مقامی قابل اور تعلیم یافتہ لوگوں کو بھرتی نہ کرنا ظلم کے مترادف ہے، فوری طورپر گوادر ائیر پورٹ کے اعلی عہدوں سے لیکر نچلی درجے تک کے بھرتی کا عمل منسوخ کیا جائے، مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے ۔
عوامی حلقوں میں شدید بے چینی اور تشویش کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی حالیہ بھرتیوں میں ضلع گوادر اور مکران بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا جس پر مقامی نوجوانوں میں شدید بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
گوادر کے مقامی نوجوان اور سول سوسائٹی نے اس حوالے مقامی نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کو مقامی لوگوں کی حق تلفی قرار دی ہے ۔
علاوہ ازیں ضلع بھر کے تعلیم یافتہ مقامی نوجوانوں کے مطابق حالیہ بھرتیوں میں ضلع گوادر تو درکنار بلوچستان صوبہ بھر سے صوبائی ڈومیسائل کے حامل افراد کو نظر انداز کیا گیا اور 35 پوسٹوں میں سے صرف تین پوسٹ بلوچستان ڈومیسائل ہیں جو مقامی نوجوانوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے ۔
مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ، چیف سیکٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی سے گوادر کے مقامی لوگوں کے ساتھ ہونے والے اس انصافی پر فوری اقدامات اٹھانے اور مقامی نوجوانوں کو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں ملازمت کے موقع فراہم کرنے کی استدعا کی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.