وڈھ :
وڈھ میں گزشتہ تین دنوں سے سرکاری حمایت شخص کی نجی ملیشیااوربلوچ قبائل آمنے سامنے مورچہ زن ہیں مسلح تصادم کوروکنے اورافہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو وڈھ پہنچ گئے،رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے بی این پی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل اورمینگل قبائل کے سربراہ سرداراسدمینگل سے ملاقات کے دوران ضیا لانگو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فریقین کے درمیان افہام و تفہیم سے معاملات کو بہتر بنایا جائے۔
قبائلی تنازعات کا خاتمہ ہی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔دریں اثناوڈھ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر سردار محمد اسلم بزنجو کے سربراہی میں مولانا قمرالدین مولانا فیض محمد سرداد نصراللہ ساسولی مینگل کی وڈھ میں سردار اختر جان مینگل اور سردار اسداللہ خان مینگل سے ملاقات۔
علاوہ ازیں بی این پی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ووفاقی وزیرسائنس وٹکنالوجی آغاحسن بلوچ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کرنے اورامن وامان کوبرقراررکھنے کامطالبہ کیاہے۔