بی ایس او پجار کے ترجمان نے کہاہے کہ گرلز پولی ٹیکنیک کالج کو بند کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے پرنسپل کا فی الفور تبادلہ کیاجائے جومختلف طریقوں سے کالج کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جس کے باعث ادارے میں طالبات ‘اساتذہ اورملازمین کی تعداد بھی کم رہ گئی ہے جوافسوسناک ہے
بیان میں کہاگیاکہ طالبات اور اساتذہ کو پرنسپل سے ملنے تک کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے ادارے میں بحران کی صورتحال ہے کالج میں پریکٹیکل سمیت دیگرضروری سامان تک موجود نہیں
جب تک موجودہ پرنسپل کو تبدیل نہیں کیاجاتا تب تک ادارے میں بہتری ممکن نہیں اس لیے کسی ایماندار اورقابل پرنسپل کو کالج میں تعینات کیاجائے۔