گورنمنٹ گرلز ماڈل مڈل اسکول نیوکاہان کوئٹہ کی طالبات کا اپنے مطالبات کے لئے مظاہرہ، بعدازاں ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی،ڈائریکٹر ایجوکیشن واحد شاکر، ڈی ای او شبیر احمد لانگو نے احتجاجی طالبات سےملاقات کی اور مطالبات پر مشتمل ڈیمانڈ آف پروٹیسٹ انکے حوالے کیا احتجاج میں علاقائی عمائدین اور والدین کمیٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک تھے ڈیمانڈ آف پروٹیسٹ میں اہم مسائل میں اسکول میں ٹیچرز کی کمی ، پانی ،بجلی ، گیس ، اور دیگر مسائل شامل تھے جس پرڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہاکہ وہ ان مطالبات کے حل کے لئے سیکرٹری کو لکھیں گے۔ ملک نصیر شاہوانی نے اسکول میں پانی کے پائپ لائنز کے حوالے سے پی ایچ ای سے بات کرنے اور پانی کے پائپ لائن نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.