محکمہ نظم و نسق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق صوبائی وزرا کو الاٹ چار میں سے تین بنگلے خالی ہوگئے، چار گاڑیاں ابھی تک ایک سابق وزیر کے پاس ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی اور مختلف محکموں کی 50 گاڑیاں اب بھی سابق وزراءکے پاس ہیں۔
سابق دور کے وزراء، مشیروں سے 74 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں۔
نگراں حکومت کی جانب سے گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔