پنجگور:
شاپک، کیچ کے رہائشی شاہ بیگ ایف سی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد رہا ہوگئے- تفصیلات کے مطابق کیچ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کے مسافر شاہ بیگ جنھیں پنجگور سرادک چیک پوسٹ پر ایف سی نے بس سے اتارکر حراست میں لیا تھا اور جس پر کوچ میں سوار مسافروں نے شاہ بیگ کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے روڑ بلاک کردیا تھا اور سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا-
اس کے بعد پنجگور کی سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی موقع پر پہنچ کر کیچ کے رہائشی کی رہائی کے لیے احتجاج میں حصہ لیا- طویل احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ پولیس کے افسران نے ایف سی ناکے پر پہنچ کر ایف سی سے مزاکرات کے بعد شاہ بیگ کو پولیس کے حوالے کردیا- پولیس نے بعد ازاں شاہ بیگ کو رہا کردیا اور وہ اپنے منزل کی طرف روانہ ہوگئے- تاہم شاہ بیگ کی گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.