یونیورسٹی آف تربت کی سرگرم طالبہ اور مند کے رہائشی شمع بلوچ زہریلے بچھو کے کاٹنے سے انتقال کر گئی۔
شمع بلوچ تربت یونیورسٹی کی سرگرم طلباء راہنما و انگلش لٹریچر کی طالب علم تھی۔ تربت میں بی ار سی کالونی میں زہریلے بچھو کے کاٹنے سے انتقال کرگئی۔ بچھو کے کاٹنے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن کیچ ٹیچنگ ہسپتال میں عدم سہولیات کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔
بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے بلوچ طلبا سیاست بالخصوص بلوچ خواتین کے قومی انقلابی جدوجہد میں یہ خلا ہر وقت رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ مرحومہ شمع بلوچ ایک دلیر نڈر اور انتہائی باہمت خاتون تھیں جو ہر وقت قومی اور طلبا مسائل کے حل کے لیے پیش پیش تھی۔ تنظیم ان کی قربانی اور جدوجہد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.