بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیچ میں عید کے دن لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں بلوچ طلباء تنظیموں کی جانب سے ہونے والے ریلی کی حمایت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین مسئلہ ہے جو انسانی حقوق سمیت اور ملکی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے. انکے لواحقین کو انکا حق دیا جاۓ.
ترجمان نے پارٹی دوستوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش کی کہ وہ آج ہونے والے احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کریں.
[convertful id=”172533″]