تربت:
بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے درمیان دشت اور نگور میں مشترکہ طور پر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے دشتی ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس ومزاکرات کی دوسری نشست کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے کہ وہ تحصیل دشت/نگورکے 14 یونین کونسل میں مشترکہ طور پر امیدوار کھڑا کرکے الیکشن لڑیں گے- بلوچستان نیشنل پارٹی کی مزاکراتی ٹیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر باہڑ جمیل دشتی، بی این پی کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی، بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن قاسم دشتی،مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالغفور جبکہ نیشنل پارٹی کی جانب سے سینیٹرکہدہ اکرم دشتی، مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی، ڈاکٹر سجاد بلوچ اور محمد جان دشتی شامل ہیں-
علاوہ ازیں ایک شش رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو بلدیاتی الیکشن سے متعلق مختلف امورکی نگرانی کرے گی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.