Monday, May 13, 2024
BALOCHI        URDU        BRAHUI        ENGLISH
About Us        Contact Us        Privacy Policy

 کوئٹہ:

 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بیک جنبش قلم بلوچستان کی آبادی 70لاکھ سے زائدکم کی گئی یہ فیصلہ صوبے کے حقوق غصب کر نے کا سبب بنے گا ۔

انہوں نے کہا ملک میں آئین کے تحت 60یا 90دن میں انتخابات ہونے چاہیئں کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ انہیں انتخابات میں تاخیر سے کچھ ملے گا جب انہیں کچھ نہیں ملے گا تو وہ ہم سے زیادہ سخت الفاظ اور موقف اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا جب تک عوام کو انکے جائز حقوق نہیں ملیں گے بلوچستان سے شدت پسندی ختم نہیں ہوگی۔

 اگر انتخابات ہوئے تو سیاسی جماعتیں پی ڈی ایم کے بجائے اپنی اپنی حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا  کچھ لوگوں نے سینیٹ میں کہا کہ مسنگ پرسنز کی تعداد 150سے زائد نہیں ہے انہی کے دور میں 450لوگ بازیاب ہوکر کہاں سے آئے اور ان سب کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔


Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe to get the latest posts to your email.

Discover more from Balochistan Affairs

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

Exit mobile version