بلوچستان کے ضلع کوہلو میں زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لیویز کے مطابق دھماکا کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقے چپی کچ میں ہوا۔ جاں بحق شخص کی شناخت گل خان ولد یونس کے نام سے کی گئی ہے، جو کچلاک کے علاقے کا رہائشی تھا۔
دھماکے کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری بروز جمعہ بلوچستان کے علاقے سبی اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی دھماکے ہوئے، جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانوں میں درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، جب کہ سبی دھماکے میں 17 افراد زخمی ہوئے
Source: SAMAA
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.