کوئٹہ:
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غرگئی میں کوئلہ کان میں اچانک زہریلی گیس بھرنے جانے کے بعد تین کانکن عبداللہ، نصیب اللہ اور مرزا خان دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے- پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں- مزید کاروائی جاری ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.