کوئٹہ کے معروف کاروباری علاقے شارع اقبال پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے شارع اقبال پر کھڑی گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق شارع اقبال پر ہفتہ کی شب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،جس کے نتیجے میں ندا محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک بچے، تین خواتین سمیت دس افراد زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا، دھماکے سے شارع اقبال پر کھڑی متعدد کاروں موٹرسائیکل اور قریبی دوکانوں کو نقصان پہنچا۔
دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، 3 سے 4 کلو گرام بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا۔
Courtesy: Daily Jang
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.