کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر رات گئے 6 ستمبر کو دستی بم کے حملے میں پولیس اہلکار ، خاتون اور بچی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خدائیداد چوک کے قریب میکانگی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد بیکری کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار، خاتون اور بچی شامل ہیں، دھماکے سے قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
تاحال دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.