کوئٹہ :
بی سی ایس ایکشن کمیٹی اور پٹوار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر ہڑتال میں تین روز کی توسیع کر دی ہے 21 تا 23 اگست 2023 صوبے بھر کے تمام تحصیل ،بندوبست آفس اور رجسٹرار آفس بند رہیں گے۔ جبکہ بی سی ایس افسران کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، سپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور سیکشن آفیسرز بازو پر کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
چونکہ نئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے چارج سنبھال لیا ہے۔ رسم و رواج اور روایات کو دیکھتے ہوئے دو روز تک سیکرٹیریٹ کے لان میں بیٹھک نہیں ہوگی۔ البتہ بی سی ایس افسران اور پٹوار ایسوسیشن کے عہدیدران مشترکہ طور پر بی سی ایس افسران کے دفاتر کا دورہ کریں گے اور ان کے بازؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے ہڑتال۔
واضح رہے یہ احتجاج سابق وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ایک پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پر دو مختلف سروس کیڈرز کو ضم کرنے کے خلاف کیا جارہا ہے۔