کوئٹہ ۔ ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ مین پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے چوری شدہ اسلحہ وگاڑی برآمد کرکے 9افرادکوگرفتارکرلیاہے، ایک اورکاروائی میں کمپاﺅنڈ کو سیل کرکے 7ملزمان کو گرفتارکرلیاہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی ہوئی ہوئی تھی جس میں ملزمان نیا اور جدید اسلحہ چوری کرکے لے گئے تھے، واقعے کی ایف آئی آرسول لائن تھانے میں درج کی گئی تھی جس پرکوئٹہ پولیس نے واقعہ کے خلاف سائنٹیفک طریقے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا اور سی آئی اے پولیس نے جدیدتحقیقات کی اورجیو فینسنگ کی مدد سے ہم ملزمان تک پہنچے، مخبرکی نشاندہی کرنے پرنوابی پھاٹک پرکاروائی عمل میں لاتے ہوئے گاڑی نمبرALZ-465- CYGNESکوروک کرتین افرادکوقابوکرلیاجن میں سے دوملزمان 222رائفل جبکہ ایک میگاروف پستول سے مسلح تھا، گاڑی کی تلاشی لینے پربوری میں چوری شدہ اسلحہ چھپایاگیاتھا جس میں 76عدد222بوررائفل، 10عدداسنائپرگن، 3عدد223بوررائفل، 8عددپستول اور174عددمختلف میگزین برآمد کرلئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو نظراندازنہیں کیاجاسکتاکہ مذکورہ اسلحہ ریاست مخالف سرگرمی میں استعمال ہوسکتاتھا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس نے کہا کہ ایک اورکاروائی میں سی آئی اے پولیس نے اسلحہ کے زورپرچھینی گئی 36لاکھ روپے بمعہ گاڑی اورواردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاجن سے تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے خفیہ اطلاع پر نوحصاراغبرگ میں ایک چاردیواری میں کاروائی عمل میں لائی جہاں پرمختلف مشینوں کی مددسے جڑی بوٹی اورکیمیکل
سے نشہ آوراشیاءکرسٹال تیارکی جارہی تھی، اس دوران چند افراد مسلح تھے جبکہ کچھ منشیات تیارکرنے میں مصروف تھے،
چھاپے کے دوران آئس بنانے میں استعمال ہونے والاکیمیکل برآمد کرکے چاردیواری کو مسمارکردیا۔ کاروائی کے دوران 7پیکٹ نشہ آورمواد، سفیدپارسل میں آئس نمامواد، 8عددپارسل جن میں Dense Soda Ash ICI، 6عددپلاسٹک کی بوریاں جن میں عمان نامی جڑی بوٹی، 5عددکیمیکل کے ڈرم ودیگرموادبرآمد کرکے 7ملزمان ذبیع اللہ قوم بارکزئی سکنہ چمن، قدرت اللہ ولدبشیراحمدقوم اسحاق زئی سکنہ خروٹ آباد، محمدالہ ولدمہراب قوم اسحاق زئی سکنہ ہزارگنجی، محمدحسین ولدمحمدحسن قوم اسحاق زئی سکنہ ہزارگنجی، عزت اللہ ولدعیوض قوم بارکزئی اورامین اللہ ولدآغامحمدقوم کردسکنہ ہزارگنجی کوئٹہ کو گرفتارکرلیا۔
جبکہ ان کے قبضے سے ایک عددرائفل 223بوربمعہ میگزین3عددکارتوس، ایک عددچاہنہ رائفل سیمی آٹومیٹک بمعہ میگزین 8عددکارتوس، ایک عدد رائفل تھری نت تھری303بوراورایک عددایم ایم پستول رائفل بمعہ15ضرب کارتوس برآمدکرلیا۔
انہوں نے کہا کہ چاردیواری کے مالکان روشن اورعرفان بازئی جوبظاہرلیویزاہلکارہیں تاہم اس کو ویری فیکیشن کررہے ہیں جنہوں نے چاردیواری کو چارگنازیادہ کرایہ پردیاہواتھ اورجانتے تھے کہ وہاں پرآئس نامی منشیات تیارہوتی ہے وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے ہرممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.