بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد زور دار آواز سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نواں کلی میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کی گشتی ٹیم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایگل اسکواڈ کے 2 اہلکار اور 3 راہ گیر زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔