کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بیلہ کے قریب کھکر گولائی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 مسافرہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔