ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شواہد کے مطابق ہوٹل میں دھماکا خودکش تھا، دھماکے کے وقت خودکش حملہ آور گاڑی میں موجود تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ میں گزشتہ رات ہوٹل میں ہوئے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ خودکش تھا، تاہم دھماکا خیز مواد کی نوعیت کا معلوم کیا جا رہا ہے۔
اس دھماکے میں 5 افراد جان بحق ہوئے.
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی سفیر کئی دنوں سے کوئٹہ میں ہیں، آج بھی وہی ہیں اور آج انہوں نے اسٹاف کالج سے خطاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی جائے، خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس ایف سی کی جگہ لے رہی تھی، کوئٹہ کا امن بہتر ہورہا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے۔