بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام زیارت جعلی آپریشن میں جبری لاپتہ ہونے والے بلوچوں کے قتل و غارت اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسے سے بی این پی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی مرکزی اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نذیر بلوچ مرکزی خواتین سیکریٹری میڈم شکیلہ نوید دھوار بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین حفیظ بلوچ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی قمبرانی نے خطاب کیا- اپنے خطاب میں مقررین نے زیارت سانحہ پر ریاستی کردار کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا جبکہ اپنے جائز مطالبات کو لیکر احتجاج کرنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین پر پولیس کی جانب سے تشدد پر شدید تنقید کی- اور لاپتہ افراد سمیت انکے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.