بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری آغا خالد دلسوز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں خضدار سے جبری لاپتہ کئیے گئے کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین کے جانب سے احتجاجی شیڈول کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا. کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ، مرکزی کمیٹی کے اراکین، کوئٹہ کے کابینہ، تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ضلعی کونسلر ان یونٹ کے ممبران اپنی شرکت کو لازمی بنائیں اور 26 مارچ شام 6 بجے سے 12 بجے تک ہونے والی ٹیوئٹر کمپین ہیش ٹیگ
#ReleaseBalochMissingPersons
میں حصہ لیں. اس کے علاوہ اسی سلسلے میں 27 مارچ کو سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا. تمام کارکنان اس مظاہرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔