بلوچستان کے گریڈ 20 کا ایک اور حاضر سروس افسر اربوں روپے کی جائیدادوں کا مالک نکلا۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربر علی گل کرد کو 63 کروڑ روپے جرمانہ، 7 سال قید کی سزا سنا دی اربوں روپے مالیت کے کمرشل پلازے و دیگر جائیدادیں بحق سرکار ضبط، ملزم کو جیل منتقل کردیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے ایک اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر بلوچستان کے گریڈ 20 کے ایک اور حاضر سروس افسر سابق ایم ڈی پسنی فش ہاربر علی گل کرد کو 63 کروڑ روپے جرمانے، 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے جبکہ شہر کے مہنگے علاقے میں اربوں روپے مالیت کے کمرشل پلازے اور ایکڑوں اراضی بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں عدالت کے فیصلے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب احمد لون نے حال ہی میں بلوچستان حکومت کے ایک حاضر سروس سیکرٹری عمران گچکی کو بھی غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سزا سنائی ہے۔ معزز احتساب عدالت کی جانب سے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کیس میں سزا و جرمانے کے بعد ایم ڈی پسنی فش ہاربر کی یہ بڑی سزا ہے جو گریڈ 20 کےحاضر سروس افسر کو سنائی گئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.