کراچی:
کراچی پولیس لاپتہ شبیر کی اہلیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے سربراہ آمنہ بلوچ، نامور اکیڈمک ندا کرمانی اور سمی دین بلوچ سمیت کئی افراد کو گرفتار کرکے سول پولیس تھانے لے گئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی نے بتایا کہ کراچی پولیس نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے آرگنائزر آمنہ بلوچ، ندا کرمانی، زرینہ بلوچ اور دوستین بلوچ سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے موبائل فونز چین لئے-
اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکریڑی سمی دین نے میڈیا کو اس حوالے سے کہا ہے کہ حالیہ دنوں کراچی سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا اس حوالے سے آج ہمارا مظاہرہ ہونا تھا تاہم کراچی میں دفعہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد ہم نے اپنی پروگرام معطل کردی جبکہ ہمارے دور دراز کے لوگوں کو اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں تھا ان میں سے دو افراد یہاں آئے تو انہیں پولیس گرفتار کرکے لے گئی جب ہم ان کے بارے میں پوچھنے آئیں پولیس ہمارے لوگوں گرفتار کرکے لے گئی۔
نامور اکیڈمک ندا کرمانی نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اس تجربہ کے حوالے سے عنقریب کچھ لکھیںگے- انکے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے دوران گرفتاری اور پولیس سٹیشن میں بلوچ خواتین کو دوہرے معیار کا سامنا رہا جس کے بارے میں وہ لکھ کر اپنے قارئین کو آگاہ کرینگے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.