کراچی:
کراچی سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونیوالے داد شاہ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ان کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے سے داد شاہ بلوچ کو ان کے والد و اہل خانہ کی موجودگی میں سی ٹی ڈی سندھ نے رات دو بجے گھر سے گرفتار کر کے لاپتہ کیا ۔
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دادشاہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ سے ہے اور انکا خاندان چند سالوں سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں رہائش پذیر ہیں۔