بلوچستان کے ضلع ژوب ،بارکھان ودیگر علاقوں میں کونج کے غیرقانونی شکار کا سلسلہ جاری ،بارکھان میں محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کی کارروائی مسافر کوچ اور مزدہ سے 40 کے قریب شکار کی گئی کونج برآمدکرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ژوب، قمر الدین کاریز ،بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں کونج ودیگر نایاب پرندوں کی شکار کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روزضلع بارکھان میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جنگلات چیک پوسٹ پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ اور مزدہ سے 40 کے قریب شکار کی گئی کونج برآمدکرلی گئی ،ڈائریکٹر زبیر کاکڑکے مطابق برآمدشدہ اکثر کونجیں دم گھٹنے کے باعث مر گئیں، کاروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کونجیں ژوب سے پنجاب منتقل کرنے کوشش کر رہے تھے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.