ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر نور محمد قاضی کی صدارت میں مون سون کی ممکنہ آفات سے پچنے کے تیاریوں اور منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے آج صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ بلوچستان میں اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر میر خالد قمبرانی،صوبائی کوآرڈینیٹر آئی پی آئی ڈاکٹر اختر علی بلیدی، ٹیم لیڈر مرسی کور ڈاکٹر سعید اللہ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر داود ریاض، یونیسیف کیڈاکٹر عزت، یو این ایف پی اے کی ڈاکٹر انعم بشیر ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈاکٹر شہک ریاض، پی آر سی ایس کے ڈاکٹر دیدار، منیجر بی آر ایس پی علاوالدین بادینی، ایم ایس ایف کے محمد اشرف اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اجتماعی کوششوں کا جائزہ لینا اور مون سون کی تباہی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کسی بھی خلا یا بہتری کے پہلوؤں کی نشاندہی کرنا تھا۔
مزید برآں تنظیموں کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کے لیے موجودہ آفات سے نمٹنے کے لیے ممکنہ ایکشن پلان اور ہر ممکن تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.