کوئٹہ ۔ کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نے دعویٰ کیاہے کہ ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیاگیاہے۔
سی ٹی ڈیحکام کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت راشد بشمانی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئر کر رہا تھااورنوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کر رہا تھا۔
راشد بشمانی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔یاد رہے کہ راشد بشمانی کے خلاف سوشل میڈیا پر شرانگیز مواد شیئراورنوجوانوں کو بی ایل اے کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنےکاالزام لگایاگیاہے۔جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربتایاگیاہے کہ راشد پشمانی جمعہ کے روز سے لاپتہ ہیں،وہ ایک سوشل میڈیاایکٹیوسٹ ہیں۔
واضح رہے بلوچ قوم پرست تنظیموں،سیاسی پارٹیوں سمیت وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزہمیشہ سے سی ٹی ڈی کی کارروائیوں پرنکتی چینی کرتے ہوئے اسے جعلی مقدمات قائم کرنے اورفیک انکاونٹرمیں لاپتہ افرادکوقتل کرنے میں ملوث قراردیتے رہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.