ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں رواں ہفتے پھیلنے والے وبائی مرض ہیضے نے سینکڑوں افراد کو لپیٹ میں لے لیا ہے- گزشتہ روز دو بچے مزید ڈائریا کی وجہ سے جان سے گئے ہیں 7ماہ کی ماہ نور اور آٹھ سالہ اسد جاں بحق ہوگئے ہیں جس سے ایک ہفتے کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19تک پہنچ گئی ہے جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیر کوہ میں ہیضے کی وباء آلودہ اور مضر صحت پانی کی فراہمی سے پھیل گئی ہے-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ بگٹی اعظم بگٹی کے مطابق اس وقت سب سے بڑا مسئلہ واٹر کی کلورنیشن اور صاف شفاف پانی کی فراہمی ہے تاکہ وباء کو جڑ سے ختم کیا جاسکے جب تک علاقے میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹینکوں میں جراثم کش ادویات کا استعمال نہیں کیا جائے گا بہت مشکل ہے کہ ہم اس وباء پر قابو پاسکیں کیونکہ ہیضے کی جڑ اس وقت آلودہ اور وائرس شدہ پانی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیرہ بگٹی کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی کلورنیشن اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنا ہے مریضوں کی تعداد اب بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور آئے دن لوگ متاثر ہورہے ہیں جس سے ہمیں خدشہ ہے کہ کہی وباء مزید شدت اختیار نہ کرئے کیونکہ اس وقت بھی ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.