بارکھان:
بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 23 فروری کو بارکھان شہر میں ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران کو انکے کلینک سے جبری طور پر اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا۔ بارکھان جیسے پرامن علاقے میں نوجوانوں کی جبری گمشدگی ایک سوالیہ نشان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ زین کھیتران و نسیم احمد کھیتران کی بازیابی خوش آئند اقدام ہے مگر اب تک ڈاکٹر جمیل کھیتران و دیگر لاپتہ افراد کی گمشدگی انکے خاندان کیلئے باعث حیرت ہے اور کھلم کھلا انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزی ہے-
مزید یہ کہ ایک اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر جو باہر ممالک سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن کے غریب عوام کی خدمت کررہا ہو انھیں ازیت خانوں میں رکھا گیا ہے جو کہ ان سمیت انکے خاندان اور دوستوں کے ساتھ بھی زیادتی ہے۔ بیان کے مطابق آج انکے بچے سخت ذہنی کوفت و پریشانی کی حالت میں ہیں۔ بی این پی زمہ دار اداروں سے پرزو طور پر التجا کرتی ہے کہ ڈاکٹر جمیل احمد کھیتران و دیگر لاپتہ افراد کو رہائی دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں اور عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.