چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے گزشتہ روز مچھ جیل کا علی الصبح اچانک دورہ کیا اس موقع پر عدالت عالیہ کے جج جناب جسٹس ظہیرالدین کاکڑ بھی ان کے ہمراہ تھے مچھ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے چیف جسٹس کو جیل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفننگ دی۔
چیف جسٹس مچھ جیل میں قیدیوں سے فردا فردا ملے اور ان کے مسائل و دستیاب سہولیات کے حوالے سے استفسار کیا۔ اور جیل انتظامیہ کو فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے چیف جسٹس نے مچھ جیل میں واقع کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار اور جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
البتہ جیل وارڈ کے دورہ کے موقع پر انھیں بتایا گیا کہ وارڈ میں کوئی بھی ڈاکٹر مستقل طور پر تعینات نہیں ہے اور قیدیوں کو علاج کے لیے سیول ہسپتال سے رجوع کرنا پڑتا ہے چیف جسٹس نے جیل ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات دیے کہ محکمہ صحت سے مستقل طور پر ڈاکٹر کی تعیناتی کے لئے فوری طور پر رابطہ کیا جائے اور ڈاکٹر کی جلد از جلد مستقل تعیناتی یقینی بنائی جائے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے مچھ جیل میں واقع لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی اصلاح اور انھیں پھر سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.