چمن ۔ چمن میں قیدیوں نے سب جیل توڑ دی، سنگین جرائم میں ملوث متعدد قیدی فرار ہو گئے، قیدیوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فجر کی نماز کے وقت قیدیوں نے اچانک جیل انتظامیہ پرحملہ کر دیا، اس وقت صرف 2 اہلکار جیل کی سیکیورٹی پر مامور تھے، قیدیوں نے فائرنگ کر کے ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران متعدد قیدی جیل سے فرار ہو گئے ہیں جنھیں پکڑنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.