ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن محمد نوید عالم کی نگرانی میں تحصیلدار چمن سٹی ثنا اللہ لیویز فورس کے ہمراہ آج چمن کالج روڈ پر مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈان کیا۔
کالج روڈ پر قائم پٹرول پمپس کے ناپ تول میں کمی احتیاطی آلات کی عدم موجودگی ناجائز منافع خوری من مانا قیمتوں کی شکایات پر ایکشن لیا گیا اور درجن سے زائد غیر قانونی پمپس کو سیل کر دیئے جس میں کچھ پٹرول پمپس مالکان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے لاک اپ میں ڈال کر بڑے جرمانے کے ساتھ گرفتار کئے ۔
یہ آپریشن جمعہ کے روز پئٹرول پمپ میں رونما ہونے والا حادثے کے پیش نظر ایکشن لیا گیا۔
واضح رہے پمپ میں آگ لگنے سے ایک 14 سالہ بچہ ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو مقررہ مقدار میں پیٹرول کی فراہمی اور احتیاطی تدابیر اپنانے تک اب روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپ کے خلاف اپریشن جاری رکھیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.