:تربت
چاغی اور نوکنڈی میں ایران بارڈر سے منسلک چار افراد کی سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے خلاف تربت سول سوسائٹی کی جانب سے تربت پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرین سے جماعت اسلامی کیچ و حق دوتحریک کے رہنماغلام یاسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی کوفوری طوربلوچستان سے نکل جاناچاہیے،سیکورٹی فورسزیہاں کے لوگوں کوکیڑے مکوڑے تصورکرتی اورسلوک کرتی ہے۔
احتجاجی مظاہرہ سے تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست نے کہاکہ بلوچوں کواب روزگارنہیں کرنے دیاجارہاہے۔تپتے صحرامیں بلوچ مزدوروں کو تکلیف دہ موت سے گزاراگیااوران ک لواحقین کو ان کی لاشوں کواٹھانے نہیں دیاگیا۔
احتجاجی مظاہرہ سے بارڈریونین کے مبارک بلوچ، علی بخش بلوچ،بی ایس او تربت زون کے یاوربلوچ،سدھیرولی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں بارڈریونین،نیشنل پارٹی،بی ایس او کے کارکنان نے شرکت کی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.