لندن:
انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ ہیومن رائٹس کونسل (بی-ایچ-آر-سی) نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایران کی مذہبی شدت پسند حکومت کے ہاتھوں بلوچ سماجی و سیاسی کارکنان کو پانسی دینے کے عمل کی پرزور مذمت کی.
بی-ایچ-آر-سی کے مطابق محض گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران ایران نے انصاف اور قانونی تقاضوں کو پورا کئیے بغیر 21 بلوچ ایکٹویسٹس کو پانسی دی ہے. کل ہی ایک 31 سالہ بلوچ جاوید دہکان کو کئی عرصہ غیر قانونی قید میں رکھتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پانسی دی گئی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں آیت اللہ کی اسلامی حکومت کے ہاتھوں بلوچ سیاسی کارکنان کی وسیع پیمانے پر ظلم و ستم اور پانسیوں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ صرف 5 ہفتوں میں 21 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کو ایران کو روکنے کے لئے یکساں سنجیدہ انداز میں جواب دینا چاہئے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.