پچھلے 3 سال سے ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن نہ بھیجنا حکومت کا مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے، حکومت باربار صرف 6 مہینوں کیلئے ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر تعیناتی کے ذریعے ڈاکٹروں کی تذلیل کرتی ہے اور اس کنٹریکٹ، ایڈہاک تجدید اور توسیع کیلئے بھی چیف منسٹر، چیف سیکرٹری اور ہیلتھ سیکرٹری کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں لہٰذا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں کی موجود 3000 خالی اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل تعیناتی کو یقینی بنائیں
بلوچستان میں ڈاکٹروں کی تنخواہیں دوسرے صوبوں کی نسبت کم ترین ہونے کے ساتھ ساتھ پچھلے 8 سال سے ہیلتھ پروفیشنل الانس اور تنخواہوں پر نظر ثانی نہ ہونا حکومت کی ڈاکٹر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حالانکہ دیگر صوبوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے سالانہ بنیادوں پر ڈاکٹروں کے ہیلتھ پروفیشنل الائنس میں اضافہ کیا جاتا ہے اور اس وقت بلوچستان کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا ملک کے دوسرے صوبوں کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں واضح فرق موجود ہے۔
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے ڈاکٹروں کی تنخواہیں ملک کے دوسرے صوبوں کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے برابر کی جائیں اور ہیلتھ پروفیشنل الائنس میں پنجاب کے طرز عمل پر سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کی منظوری دی جائے۔
ان تمام مسائل کے تدارک کیلئے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی طرف سے مورخہ 3 جون 2023 بروز ہفتہ دن 12 بجے پی جی ایم ائی ہال سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوگا، اس اجلاس میں بلوچستان بھر سے ینگ ڈاکٹرز شرکت کریں گے، اس اجلاس میں مندرجہ بالا مسائل کے علاوہ صوبے بھر میں ڈاکٹروں کو درپیش دیگر مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تاریخی رکنیت سازی کے عمل پر جنرل باڈی اجلاس کو بریفنگ دی جائے گی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے 14 سالہ تاریخ میں پہلی بار کوئٹہ کے علاوہ صوبے کہ دیگر اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیم سازی کے عمل پر بات ہوگی، کابینہ میں توسیع، فیمیل ڈاکٹروں کی نمائندگی سمیت ایگزیکٹو ممبران کے انتخابی عمل پر جنرل باڈی کے شرکا کو اعتماد میں لیا جائے گا، صوبے بھر کے تمام ینگ ڈاکٹرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رکنیت سازی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرے اور جنرل باڈی اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائے ، جنرل باڈی اجلاس کا اعلامیہ بذریعہ پریس کانفرنس میڈیا، عوام اور حکومت تک پہنچایا جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.