پنجگورمیں بارڈر کی بندش،ڈیٹا انٹرنیٹ سمیت دیگرمطالبات کے حق میں دوسرے دن بھی شٹرڈاوں ہڑتال جاری رہا
پنجگور میں بارڈر ،موبائل کمپنیوں کے ڈیٹا کی بندش اور دیگر مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی شٹرڈاوں ہڑتال جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ ،بنک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہے۔
ہڑتال کی کال انجمن تاجران کمیٹی نے دے رکھی ہے تاجران کمیٹی کے مطابق جب تک ہمارے 11 نکات پرمشتمل مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا اس وقت تک ہم شٹرڈاوں ہڑتال جاری رکھیں گے مذید اگر معاملات کو طول دیا گیا تو سی پیک روڑ پر بھی دھرنا دے کر اسے بند کردیا جائے گا
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.