پنجگور میں میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف خاکروبوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ہم نے ہر سخت موسمی حالات کے باوجود اپنی ڈیوٹی سر انجام دی ہیں۔
ماہ رمضان و عیدالفطر کی آمد اور اس شدید مہنگائی سے ہر ذی نفس شدید متاثر ہے۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عیدکی خوشیوں میں ان کے بچوں کومحروم ہونے سے بچائیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.