پنجگور پروم میں آتشزدگی کا واقعہ 18 سالہ لڑکی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم کے علاقے دز میں آگ لگنے کے سبب غوث بخش ولد پیر محمد نامی شخص کا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں غوث بخش کی 18 سال کی بیٹی مسماۃ (ر) جھلس کر ہلاک ہوگئی اور گھر کی تمام چیزین بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں
تاہم آگ لگنے کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی