آج بمورخہ26جون 2022عالمی یوم انسدادِ منشیات کے سلسلے میں کونسل ہال چتکان پنجگور میں ایک سیمینار پنجگور سول سوسائٹی ،انسداد منشیات سوسائٹی اور مارس فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیا گیا- اسیٹج سکریٹری کی زمہ داریاں سہیل الرحمن اور اقبال زھیر نے انجام دیئے۔ سیمینار میں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خدابادان،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پنجگور،معمار نو پبلک سکول سراوان کے طلباء وطالبات اور معزز اساتذہ کرام کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
سیمینار کے مہمان خاص میڈم خدیجہ اکبر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پنجگور تھیں۔ سیمینار میں طلباء وطالبات نے انسداد منشیات کے حوالے سے اپنے خیالات سے حاضرین کو آگاہ کیا، اسکے ساتھ ساتھ منشیات سے متأثر شخص نے اور منشیات سے متاثرہ خاندان کی ایک ماں و عمر رسیدہ خاتون نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا-
سیمینار میں جناب عنایت اللہ بنگلزئی صاحب ڈی۔پی۔او پنجگور،حاجی عبدالعزیز صاحب ممبر مارس فاونڈیشن،رفیق چاکر صاحب ،میڈم طاہرہ صاحبہ،حاجی افتخار بلوچ صاحب کنوینئر پنجگور سول سوسائٹی،چیرمین انسداد منشیات سوسائٹی اور سیمینار کے مہمان خاص میڈیم خدیجہ اکبر نے خطاب کیا-
حاجی افتخار بلوچ کنوینئر پنجگور سول سوسائٹی و چیئرمین انسداد منشیات سوسائٹی نے سیمینار کے توسط سے چند ڈیمانڈز انسدادِ منشیات کمیٹی کی جانب سے پیش کئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.