تربت یونیورسٹی پنجگور کیمپس کے طلباءوطالبات کا لیپ ٹاپ کی عدم تقسیم کیخلاف احتجاج، کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی کے سامنے احتجاج، ہونیورسٹی انتظامیہ سے گزشتہ دس ماہ سے طلباءکیلئے فراہم کردہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا مطالبہ۔
تربت یونیورسٹی پنجگور کیمپس کے طلباءوطالبات کا طلبہ کیلئے فراہم کردہ لیپ ٹاپ کی گزشتہ ایک سال سے عدم تقسیم کیخلاف یونیورسٹی کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔
طلباءوطالبات نے احتجاج کے دوران موقف اختیار کیا کہ حکومت بلوچستان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر طلباءو طالبات کیلئے 200 کے قریب لیپ ٹاپ فراہم کرنےکا اعلان کیا تھا لیکن 10 ماہ گزرنے جانے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو لیپ ٹاپ کی تقسیم میں تاخیر کررہی ہے، جس سے طلباءوطالبات میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
طلبہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر طلباءاور طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباءکے احتجاج کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی عنقریب لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.