پنجگور کے علاقے راہی نگور میں چوری کے شبے میں ظالم باپ عبدالغفور ولد رسول بخش نے اپنے لخت جگر بیٹی کو اپنے بیٹوں سدھیر اور چاکر کے ساتھ ملکر قتل کرکے لاش کو رات کی تاریکی میں دفن کردیا ۔
کچھ دن پہلے مجرم عبدالغفور کے گھر میں چند ہزار روپوں کی چوری ہوئی تھی جس کے نتجے میں لڑکی کے باپ نے ایک جعلی ملا سے عزارت کرایا عزرات جادو ٹونے کا ایک طریقے کا شبدہ بازئ ہے عزارت کا قرعہ بدقسمت لڑکی کے نام سے نکل آئی جس کی وجہ سے باپ نے پنے بیٹوں سدھیر اور چاکر کے ساتھ ملکر لڑکی پر تشدد کی شدید تشدد جان لیوا ثابت ہوئی ، جس سے لڑکی کی موت واقع ہوئی۔
اس سے قبل اس طرح کے واقعات بلوچستان کے نصیر اباد ڈویژن میں ہوتے رہے تھے لیکن اب اس طرح کے واقعات بلوچستان کے کم و بیش تمام علاقوں میں رونما ہورہے ہیں ۔
دوسری جانب جمعے کے دن لیویز نے دعوہ کیا کہ کہ انہوں نے واقعہ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا اور باقی دو کی تلاش جاری ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.