شورش زدہ پنجگور کی تحصیل پروم جائین میں گزشتہ شب ڈاکوؤں نے تیل کے کاروبار کی غرض سے جیرک بارڈر تیل لوڈ کرکے آنے والے ظفربلوچ اور خلیل احمدنامی گاڑی مالکان کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رُکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے زخمی گاڑی مالکان کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔ مزید تفتیش لیویز گوارگو کررہی ہے۔
خیال رہے کہ پنجگور بلوچستان کا وہ ضلع ہے جہاں روز بہ روز جرائم پیشہ عناصر علاقے میں اپنی گرفت مضبوط کرتے جارہے ہیں اور ان کی کمین گاہوں سے واقف ہونے کے باوجودضلع انتظامیہ اور پولیس و دیگرقانون نافذکرنے والے ادارے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔پولیس کے نام نہادافسران کوآپریشن کرنے کے لئے تعینات کیاگیاہے مگراب تک کسی قسم کی ثمرآوراقدام نہیں اٹھایاگیاہے۔
دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوری ڈکیتی،قتل اور علاقے کی بد نظمی کے پیچھے مقامی ڈیتھ اسکواڈ و سرکاری گروہوں کا ہاتھ ہےانکےمطابق پنجگور کے حالات کو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت روز بہ روز خراب کرنی کی کوشس کی جارہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.